ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سری نگر کے کئی حصوں میں کرفیو نافذ 

سری نگر کے کئی حصوں میں کرفیو نافذ 

Fri, 30 Sep 2016 18:21:50  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر ، 30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )علیحدگی پسندوں کے شہر کے قلب میں واقع لال چوک کو قبضے میں لینے کے اعلان کے پیش نظر اور جمعے کی نماز کے بعد تشدد کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے آج سری نگر کے کئی حصوں میں کرفیو لگا دیا گیاہے ۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ سری نگر کے اندرونی حصے کے پانچ تھانہ علاقوں اور مضافات کے بٹمالو اور میسوما علاقے میں کرفیو لگاد یا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے دارالحکومت کے ان حصوں میں لوگوں کی سرگرمیوں پر پابندی علیحدگی پسندوں کی لال چوک پر قبضہ کرنے کی اپیل اور آج جمعے کی نماز کے بعد تشدد کے خدشے کو دیکھتے ہوئے لگایا گیا ہے۔افسر نے کہا کہ لال چوک کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور قانون وانتظام کے مسئلہ کی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے کانٹوں والے تاروں کو لگایا گیا ہے اور بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کہیں اور کرفیو نہیں لگایا گیا ہے، حالانکہ پوری وادی میں قانون وانتظام کی صور ت حال کو برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی قدم کے طور پر سی آر پی سی کی دفعہ 144کے تحت لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی لگادی گئی ہے۔اس درمیان، علیحدگی پسندوں کی ہڑتال کی وجہ سے کشمیر میں آج 84ویں دن بھی معمولات زندگی متاثر ہے ۔دکانیں، پٹرول پمپ اور دیگر کاروباری ادارے بند رہے جبکہ عوامی نقل وحمل کے ذرائع سڑکوں سے غائب رہے ۔پوری وادی میں اسکول، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے بھی بند ہیں ۔علیحدگی پسند گروپ مظاہرے کے ہفتہ وار پروگرام کا اعلان کچھ دنو ں میں وقت وقت پر چھوٹ کے ساتھ کرتے رہے ہیں اور انہوں نے اپنی ہڑتال کی میعاد 6 ؍اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔کشمیر میں چل رہی حالیہ بدامنی میں اب تک دو پولیس اہلکاروں سمیت 82لوگوں کی جان جا چکی ہے، جبکہ ہزاروں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔


Share: